Advertisement

Urdu Love Poetry is a good part of urdu poetry for love and romantic feelings for lovers and couples. Find and read good Urdu Love Poetry and images for lovers and couples by most popular and famous Urdu Love Poetry poets which can display your best feelings about love and romantic mood.

A Collection of Urdu Love Poetry for Couples

A good collection of Urdu Love Poetry is given below

مدت سـے کیـے بیھٹـے ہیں گو ترکــِ مُحبّت

مدت سـے کیـے بیھٹـے ہیں گو ترکــِ مُحبّت
ہاں باعثِ تسکین وہی نام ہـے اب بھی

خواہش

اﯾﮏ ﺧﻮﺍﮨﺶ
ﺑﺲ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ
ﺍﯾﮏ ﻃﻮﯾﻞ ﺳﻔﺮ
ﮈﮬﯿﺮﻭﮞ ﺑﺎﺗﯿﮟ,ﯾﺎﺩﯾﮟ
ﮐﯿﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ؟؟

ہزار رنگ کا وہ مجسم

ہزار رنگ کا وہ مجسم وہ نرم خواہی وہ دلنوازی
وہ چپ کے لہجے میں اک تکلم وہ شخص جیسے کہ جادوگر

کوئی چھاؤں ہو

کوئی چھاوں ہو
جسے چھاوں کہنے میں
دوپہر کا گماں نہ ہو
کوئی شام ہو
جسے شام کہنے میں شب کا کوئی نشان نہ ہو
کوئی وصل ہو
جسے وصل کہنے میں ہجر رت کا دھواں نہ ہو
کوئی لفظ ہو
جسے لکھنے پڑھنے کی چاہ میں
کبھی اک لمحہ گراں نہ ہو
یہ کہاں ہوا ہے کہ ہم تمہیں
کبھی اپنے دل سے پکارنے کی سعی کریں
وہیں آرزو بے اماں نہ ہو
وہیں موسم غم جاں نہ ہو

urdu love poetry

مجھے تم سے محبت ھے

ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﺎ ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺎ ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﮑﺮ ﺍﻓﻼﻃﻮں
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮩﺖ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﭼﺎﮨﺖ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺭﻭ ﺑﺮﻭ ﺁﮐﺮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺑﺎ ﻭﺿﻮ ﺁﮐﺮ
ﮔﻮﺍﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﮔﮕﻦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ھے
مجھے تم سے محبت ھے

سَرَکتی جائے ہے رُخ سے نقاب آہستہ آہستہ

سَرَکتی جائے ہے رُخ سے نقاب آہستہ آہستہ
نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ
حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
شبِ فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دو
کہیں فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
سوالِ وصل پر ان کو خدا کا خوف ہے اتنا
دبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ
وہ بے دردی سے سَر کاٹے امیرؔ اور میں کہوں ان سے
حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ

ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ____ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ

ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ____ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﮐﮧ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﮐﮭﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺧﺪﺷﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮔُﻢ ﮨﻮﮞ

سُورج کی سب سے پہلی کِرن خوشنما سہی

سُورج کی سب سے پہلی کِرن خوشنما سہی
لیکن تر ی نظر کی طرح دلنشیں کہاں____؟

اس نے جلتی ہو ئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا

اس نے جلتی ہو ئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آگئی تاثیر مسیحائی کی

مِرے دل پہ نقش ہیں آج تک، وہ با احتیاط نوازشی

مِرے دل پہ نقش ہیں آج تک، وہ با احتیاط نوازشیں
وہ غرور و ضبط عیاں عیاں، وہ خلوصِ ربط نہاں نہاں

مجھے اُس شخص سے اتنی محبت ہے

مجھے اُس شخص سے اتنی محبت ہے
کہ جیسے سیپ کو بارش کی بوندوں سے
کہ جیسے چاند کو سورج کی کرنوں سے
کہ جیسے تتلیوں کو پھول کی رنگت لبھاتی ہے
کہ جیسے جگنوؤں کو رات آنچل میں سجاتی ہے
کہ جیسے موج ساحل کیلئے پل پل ترستی ہے
کہ جیسے پھول کی خوشبو ہوا کے دل میں بستی ہے
کہ جیسے خشک صحرا ابر کو دل سے بلاتا ہے
کہ جیسے بھٹکا راہی منزلوں کی اور جاتا ہے
کہ جیسےرات کی رانی کو راتیں شاد کرتی ہیں
کہ جیسے شبنمی بوسوں کو کلیاں یاد کرتی ہیں
کہ جیسے خواب اور آنکھوں کا رشتہ ہے اٹل ایسے
کہ جیسے جھیل کی بانہوں میں کِھلتا ہے کنول ایسے
کہ جتنے لفظ لکھے ہیں محبت کی کتابوں میں
کہ جتنے رنگ ہوتے ہیں بہاروں میں ،گلابوں میں
کہ نیلے آسماں پر جس قدر روشن ستارے ہیں
کہ جتنے اس زمیں پر چاہتوں کے استعارے ہیں
کہ جیسے موت کے بستر پہ کچھ پل سانس کی چاہت
کہ جیسے لمسِ عیسٰی سے ملے بیمار کو راحت
کہ جیسے غم کے ماروں سے ہو غمخوار کا رشتہ
کہ جیسے دھوپ کے راہی سے سایۂ دیوار کا رشتہ
کہ جیسے بانسری کی لے پہ سانسیں گیت بُنتی ہیں
کہ جیسے وصل رُت میں دھڑکنیں سنگیت بُنتی ہیں
کہ جیسے بلبلیں پھولوں کی رُت میں گنگناتی ہیں
کہ جیسے چودھویں کے چاند کو لہریں بلاتی ہیں
سبھی کچھ کہہ دیا پھر بھی ہے دل میں ان کہی باقی
رہی اظہار کے لفظوں کی یوں ہی تشنگی باقی
محبت کے سمندر کے کنارے ہو نہیں سکتے
میرے جذبوں کے قابل استعارے ہو نہیں سکتے

urdu love poetry

Husn Ki Jheel Ho Tum – Urdu Love Poetry

Husn Ki Jheel Ho Tum Aur Kinare Hain Ye Hont,
Sach To Ye Hai K Mujhe Jan Se Pyare Hain Ye Hont,
Mein Ne Har Bar Mohabbat Se Inhain Chooma Hai,
Us Ne Har Bar Mohabbat Se Ubhare Hain Ye Hont,
Hath Honton Pe Mere Rakh K Mujhe Kehne Lage,
Rokiye In Ko Bahut Shoq K Mare Hain Ye Hont,
Band Hote Hain Ye Inkar Ki Sorat Mein Magar,
Adh Khile Hon To Mohabbat K Ishare Hain Ye Hont,
Aaj Khud Apne Muqadar Pe Mujhe Rashk Aya,
Aj Honton Mein Mere Us Ne Utare Hain Ye Hont,
Choom Kar Hont Mere Us Ne Kaha Tha Ye “Qateel”
Bas Tumhare Hain Tumhare Hain, Tumhare Hain Ye Hont

Advertisement
https://i1.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Urdu-Love-Poetry.jpeg?fit=960%2C640https://i1.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Urdu-Love-Poetry.jpeg?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariGhazalsHeart Touching PoetryLove PoetryPoetryRomantic PoetryUrdu Love Poetry is a good part of urdu poetry for love and romantic feelings for lovers and couples. Find and read good Urdu Love Poetry and images for lovers and couples by most popular and famous Urdu Love Poetry poets which can display your best feelings about love and...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments