Advertisement

Urdu Ghazals are very nice terms in Poetry. Urdu Ghazals are poetry in urdu language which describe the ideas of someone’s thoughts in urdu. Urdu Ghazals are the great medium of describing your emotions, thoughts and feelings.

Collection of Best Urdu Ghazals for You

Here is a collection of best Urdu Ghazals given below;

Best Urdu Ghazals for your loved ones

Urdu Ghazal by Ibn e Insha

سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے

سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے
اس عشق میں ہم نے جو کھویا جو پایا ہے
جو تم نے کہا ہے، فیض نے جو فرمایا ہے
سب مایا ہے

ہاں گاہے گاہے دید کی دولت ہاتھ آئی
یا ایک وہ لذت نام ہے جس کا رسوائی
بس اس کے سوا تو جو بھی ثواب کمایا ہے
سب مایا ہے

اک نام تو باقی رہتا ہے، گر جان نہیں
جب دیکھ لیا اس سودے میں نقصان نہیں
تب شمع پہ دینے جان پتنگا آیا ہے
سب مایا ہے

معلوم ہمیں سب قیس میاں کا قصہ بھی
سب ایک سے ہیں، یہ رانجھا بھی یہ انشا بھی
فرہاد بھی جو اک نہر سی کھود کے لایا ہے
سب مایا ہے

کیوں درد کے نامے لکھتے لکھتے رات کرو
جس سات سمندر پار کی نار کی بات کرو
اس نار سے کوئی ایک نے دھوکا کھایا ہے
سب مایا ہے

جس گوری پر ہم ایک غزل ہر شام لکھیں
تم جانتے ہو ہم کیونکر اس کا نام لکھیں
دل اس کی بھی چوکھٹ چوم کے واپس آیا ہے
سب مایا ہے

وہ لڑکی بھی جو چاند نگر کی رانی تھی
وہ جس کی الھڑ آنکھوں میں حیرانی تھی
آج اس نے بھی پیغام یہی بھجوایا ہے
سب مایا ہے

جو لوگ ابھی تک نام وفا کا لیتے ہیں
وہ جان کے دھوکے کھاتے، دھوکے دیتے ہیں
ہاں ٹھوک بجا کر ہم نے حکم لگایا ہے
سب مایا ہے

جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائی ہے
اس شہر سے دور ایک کُٹیا ہم نے بنائی ہے
اور اس کُٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے
سب مایا ہے

ابن انشاء

ہم ایک دن نکل آئے تھے خواب سے باہر

ہم ایک دن نکل آئے تھے خواب سے باہر
سو ہم نے رنج اُٹھائے حساب سے باہر

اِسی اُمید پہ گزری ہے زندگی ساری
کبھی تو ہم سے ملو گے حجاب سے باہر

تمہاری یاد نکلتی نہیں مرے دل سے
نشہ چھلکتا نہیں ہے شراب سے باہر

کسی کے دل میں اُترنا ہے کارِ لا حاصل
کہ ساری دھوپ تو ہے آفتاب سے باہر

شناس کھول دیے جس نے ہم پہ سب اَسرار
وہ ایک لفظ ملا ہے کتاب سے باہر

best urdu ghazals for you

Urdu Ghazal by Parveen Shakir

چہرہ میرا تھا ، نگاہیں اُس کی

چہرہ میرا تھا ، نگاہیں اُس کی
خامشی میں بھی وہ باتیں اُس کی
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیں
شعر کہتی ہوئی آنکھیں اُس کی
شوخ لمحوں کا پتہ دینے لگیں
تیز ہوئی ہُوئی سانسیں اُس کی
ایسے موسم بھی گزارے ہم نے
صبحیں جب اپنی تھیں، شامیں اُس کی
دھیان میں اُس کے یہ عالم تھا کبھی
آنکھ مہتاب کی، یادیں اُس کی
رنگ جو ئندہ وہ، آئے تو سہی
آنکھ مہتاب کی، یادیں‌ اُس کی
فیصلہ موجِ ہوا نے لکھا
آندھیاں میری، بہاریں اُس کی
خود پہ بھی کھلتی نہ ہو جس کی نظر
جانتا کون زبانیں اُس کی
نیند اس سوچ سے ٹوٹی اکثر
کس طرح‌کٹتی ہیں راتیں اُس کی
دُور رہ کر بھی سدا رہتی ہیں
مُجھ کو تھامے ہوئے بانہیں اُس کی

پروین شاکر

Urdu Ghazal by Faraz Ahmad Faraz

زﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﮔﻠﮧ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

زﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﮔﻠﮧ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ
ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻣﻼ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﻝ ﺗﻮ ﭼﻞ
ﮨﺎﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

ﺩﻝ ﺩﮬﮍﮐﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﭙﮑﺘﺎ ﮨﮯ
ﮐﻞ ﺟﻮ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺗﮭﯽ ﺁﺑﻠﮧ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

ﮨﻢ ﺳﻔﺮ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮨﺠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ
ﺍِﮎ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺑﮭﯽ ﻗﺎﻓﻠﮧ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

ﮐﻮﮦ ﮐﻦ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻗﯿﺲ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻓﺮﺍﺯ
ﺳﺐ ﻣﯿﮟ ﺍِﮎ ﺷﺨﺺ ﮨﯽ ﻣﻼ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ

nice urdu ghazals collection

Urdu Ghazal by Sirajuddin Zafar

فرشِ گُل بچھوائیں، رنگ و بُو کی ارزانی کریں

فرشِ گُل بچھوائیں، رنگ و بُو کی ارزانی کریں
آو بلقیسانِ دوراں سے سلیمانی کریں

پھر پریشاں ہو کوئی زلفِ سمن بُو، اور ہم
رات بھر تحقیقِ اسبابِ پریشانی کریں

واعظانِ شہر ہیں سب آدمیّت کے مزار
لا صراحی، ان مزاروں پر گُل افشانی کریں

ہم سا رند ِ با کرامت کیا کوئی ہوگا، کہ ہم
دن کو درویشی کریں، راتوں کو سلطانی کریں

خلوتِ شب میں جو درپے ہو زلیخائے بہار
ہم نہیں یوسف، کہ عُذرِ پاک دامانی کریں

پھر بہار آئی، اُٹھو اے دخترانِ سبز رنگ
کُنج ِ ریحاں میں سُبو لبریز ریحانی کریں

زاہدو، ہٹ جاؤ رستے سے، کہ ہم بادہ گسار
کوئی سامانِ نجاتِ نوعِ انسانی کریں

شرطِ اوّل کشف کی یہ ہے کہ پیرانِ حرم
دیدہ و دل حُسنِ نوخیزاں سے نورانی کریں

کیا کہیں کیا ہے ہماری بت پرستی کا جواز
کس طرح تشریحِ کیفیاتِ وجدانی کریں

دفترِ اسرار ہے بزمِ گُل اندامانِ شہر
آؤ اس دفتر کی ہم اوراق گردانی کریں

دور میں ساغر ہے، ذہنوں کے دریچوں میں ظفرؔ
آو آویزاں چراغِ لعلِ رمّانی کریں

(سراج الدین ظفرؔ)

Urdu Ghazal by Mohsin Bhopali

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری

میں نے دل کی بات رکھی اور تو نے دنیا والوں کی
میری عرض بھی مجبوری تھی ان کاحکم بھی مجبوری

روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو
کچی مٹی تو مہکے گی، ہے مٹی کی مجبوری

ذات کدے میں پہروں باتیں اور ملیں تو مہر بہ لب
جبرِ وقت نے بخشی ہم کو اب کے کیسی مجبوری

جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا ہے، سب اپنے ہیں
وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے مصنوعی مجبوری

مدت گزری اک وعدے پر آج بھی قائم ہیں محسن
ہم نے ساری عمر نبھائی اپنی پہلی مجبوری

محسن بھوپالی

عمر جلوؤں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں

عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
ہر شبِ غم کی سحر ہو، یہ ضروری تو نہیں

چشمِ ساقی سے پیو یا لبِ ساغـــــر سے پیو
بے خودی آٹھوں پہر ہو، یہ ضروری تو نہیں

نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے
اُن کی آغوش میں سر ہو، یہ ضروری تو نہیں

شیخ کرتا تو ہے مسجد میں خدا کو سجدے
اُس کے سجدوں میں اثر ہو، یہ ضروری تو نہیں

سب کی نظروں میں ہو ساقی یہ ضروری ہے مگر
سب پہ ساقی کی نظر ہو، یہ ضروری تو نہیں

great urdu ghazals are here for you

Advertisement
https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Urdu-Ghazals.jpg?fit=236%2C218https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Urdu-Ghazals.jpg?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariGhazalsHeart Touching PoetryLove PoetryPoetrySad PoetryUrdu Ghazals are very nice terms in Poetry. Urdu Ghazals are poetry in urdu language which describe the ideas of someone's thoughts in urdu. Urdu Ghazals are the great medium of describing your emotions, thoughts and feelings. Collection of Best Urdu Ghazals for You Here is a collection of best Urdu Ghazals...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments