Advertisement

Sad Poetry is most important term in poetry. When we feel alone and sadness, we use sad poetry to express and show our sadness and loneliness to our relatives and lovers. Sad Poetry is a great medium to release our tension.

Collection of best Sad Poetry

A collection of great Sad Poetry is given below

دل کی رگ رگ نچوڑ لیتا ہے

دل کی رگ رگ نچوڑ لیتا ہے

عشق میں یہی بڑی مصیبت ہے

مجھے مسییحائی کا ہنر نہیں آتا

مجھے مسییحائی کا ہنر نہیں آتا
میرے ہاتھوں میں معجزے نہی چھُپے
مُجھے نہی پتا پتھروں میں روح کیسے پھونکی جاتی ھے
پر لمحہ بھر کے لیئے
ایک لمحے کے لیئے ہی سہی قدرت یہ معجزہ کر دے
تو میں تمھاری پتھر کی مُورت میں روح پھونکوں
پھر اِسی معجزے کے ساتھ
ایک
دھڑکتا ہُواا دل تُمھارے خالی سینے میں رکھوں
اب
اب خون کی جگہ درد بھروں
پھر تمھیں احساس ھو
تڑپتے دل کی تڑپ کیا ھوتی ھے
روتی آنکھ کا آنسو کِتنا شفاف ہوتا ھے
پھر تمھیں پتہ چلے جب ھم انا کے پُر زور دھچکے سے
ٹوٹتے ہیں تو کِتنی کِرچیاں بِکھرتی ہیں
رگ و پے میں کِتنے ٹُکڑے کتنی کِرچیاں
کتنے شفاف آئینے خون روکتے ہیں
پھر تمھیں پتہ چلے وہ آنکھیں
پلکیں کیوں نہیں جھپکتی
جو دروازے پہ لگی ہوں
وہ آنکھیں راہیں دیکھتے دیکھتے پتھر کیوں ہو جاتی ھیں
پھر شاید تمھیں بتاؤں کہ درد
دل و جسم میں ہی نہیں
روح میں بھی ہُوا کرتا ھے۔۔۔
اور یہ درد بہت شدید ھوتا ھے
پر میں کیا کروں
میں کیا کروں کہ میں عیسا اِبنِ مریم نہیں
یا تیرے نصیب میں صرف پتھر ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک پتھر جیسا دل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنی تعبیر کے زندان میں مر جاتے ہیں

اپنی تعبیر کے زندان میں مر جاتے ہیں
مُٹھی کھولوں تو مرے خواب بِکھر جاتے ہیں
.
اب تو عرصے سے مجھے ہوش نہیں ہے اپنا
لوگ آتے ہیں خودی دل میں ٹھہر جاتے ہیں
.
مرے حلقے میں منافق بھی بسے رہتے ہیں
آئینہ دیکھ کے شرماتے ہیں مر جاتے ہیں
.
پھر یہ سوچا تھا کہ بالکل نہیں ملنا اب تو
حد بھی ایسی ہے کہ چُپ چاپ گزر جاتے ہیں
.
وعدہ کر کے بھی کوئی ہوتے ہیں ایسے مخلص
جانے انجانے میں ہر بار مکر جاتے ہیں
.
عشق کا ڈھنگ تو سیکھو ذرا پروانوں سے
مرتے مرتے ہی کوئی کام تو کر جاتے ہیں
.
یوں تو آہٹ سے بھی ہم تھے کبھی لرزاں ماجد
اب تو طوفان بھی آ جائے سنور جاتے ہیں

Sad Poetry

ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ____ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﻣﯿﮟ؟

ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ____ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﻣﯿﮟ؟
ﺭﻭ ﭘﮍﮮ ﺗﮭﮯ، ﺗﺠﮭﮯ ﭘﮑﺎﺭ ﮐﮯ ﮨﻢ….

دَغا کیا ہے دعا کیا ہے؟

دَغا کیا ہے دعا کیا ہے؟
ہتھیلی پر سجا کیا ہے؟
.
میں اک عرصے سے انجاں ہوں
محبت کا عصا کیا ہے؟
.
یہ جس کے سر پہ پڑ جاتا
وہی جانے بلا کیا ہے
.
چراغوں سا تھا دل میرا
تو سینے میں بُجھا کیا ہے؟
.
وہ احساں کو جتاتا ہے
لِیا کیا ہے دِیا کیا ہے
.
وہ سب مانگے سوائے دل
گداگر کی صدا کیا ہے؟
.
ندی خوں کی، کا مجرم اب
وہ پوچھے ہے بہا کیا ہے؟
.
تُو پتھر سا ہے بن بیٹھا
بتا مجھ کو سُنا کیا ہے؟
.
چھُری رکھ کر وہ بوسہ لے
یہ قاتل کی ادا کیا ہے؟
.
کبھی تو انتہا ہو گی
ابھی تم نے سہا کیا ہے؟
.
وہ بھولا بن کے کہتا ہے
بتا دو نا دغا کیا ہے؟
.
نہیں ماجد سمجھتا کچھ
خدا جانے بلا کیا ہے

Sad Poetry

الجھے گا وہ خود سے هی، هر روز کئی بار

الجھے گا وہ خود سے هی، هر روز کئی بار
بھاگے گا دیکھے گا کہیں دستک تو نہیں هوئی

تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
میں کِس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

دھوپ کے دشت میں شیشے کی ردائیں دی هیں

دھوپ کے دشت میں شیشے کی ردائیں دی هیں
زندگی …..! تو نے ہمیں کیسی سزائیں دی هیں

شعلوں جیسی هی عطا کی هیں سلگتی بوندیں
آگ برساتی هوئی هم کو ….. گھٹائیں دی هیں

اک دعا گو نے رفاقت کی تسلی دے کر____
عمر بھر هجر میں جلنے کی سزائیں دی هیں

دل کو بجھنے کا بہانہ کوئی درکار تو تھا___
دکھ تو یہ هے ترے دامن نے هوائیں دی هیں

کیسا ماحول ملا هے همیں جینے کے لئے____
دینے والے نے همیں کیسی فضائیں دی هیں _

پھر میں نے جذبات بھیجے آج

پھر میں نے جذبات بھیجے آج
پھر اس نے الفاظ ہی سمجھے

دل کو اک بات کہہ سنانی ہے

دل کو اک بات کہہ سنانی ہے
ساری دنیا فقط کہانی ہے

Advertisement
https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Sad-Poetry.jpg?fit=720%2C540https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/Sad-Poetry.jpg?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariHeart Touching PoetryLove PoetryPoetryRomantic PoetrySad PoetryTwo Line PoetrySad Poetry is most important term in poetry. When we feel alone and sadness, we use sad poetry to express and show our sadness and loneliness to our relatives and lovers. Sad Poetry is a great medium to release our tension. Collection of best Sad Poetry A collection of great Sad...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments