Advertisement

Collection of sad poetry in urdu contains very nice and heart touching sad poetry in urdu language which describe our sad feelings in the moments when we feel sadness and loneliness. We can show our Sad feelings to others through sad poetry in Urdu. Sad poetry in urdu is the best way for others to understand our thoughts and feelings.

Best Sad Poetry in Urdu Collection

A very nice collection of sad poetry in urdu is here

best sad poetry in urdu for you

  زندگی بے زباں نہیں

زندگی بے زباں نہیں لیکن
شور اتنا ہے کون سنتا ہے

ہر کوئی قید میں یہاں ملتا
جال ایسا یہ کون بنُتا ہے

   کبھی ہیرے کبھی پکھراج میں ڈھلنے والے

کبھی ہیرے کبھی پکھراج میں ڈھلنے والے
ہم نے پتّھر بھی چُنے رنگ بدلنے والے

اب کے گلزار پہ یوں ٹُوٹ پڑا رنگِ بہار
جیسے ہر پھُول سے شعلے ہوں نِکلنے والے

رات آنسو اُمڈ آئے تو عجب منظر تھا
ہم نے دیکھے مہ و انجم بھی پگھلنے والے

نارِ نمرود کی کیا ان کو ضرورت ہو گی
اپنی حدّت ہی میں جل جاتے ہیں جلنے والے

تھک کے ٹیلوں پہ اُتر آئی ہیں پیاسی چڑیاں
جیسے صحراؤں میں چشمے ہوں اُبلنے والے

کبھی خورشیدِ قیامت بھی تو نِکلے گا ندیم
دُھوپ سے ڈرتے رہے سائے میں چلنے والے

   شہرِ خیال و خواب میں آباد ہو گیا

شہرِ خیال و خواب میں آباد ہو گیا
اتنا اسے پڑھا کہ مجھے یاد ہو گیا

میں آج تک ہوں جس کے فریب و حصار میں
وہ اور ہی کسی کا میرے بعد ہو گیا

اندھی ہوا کا ساتھ نبھانے کے شوق میں
کوئی تباہ ہوا، کوئی برباد ہو گیا

اپنی تو ساری عمر اسیری میں کٹ گئی
جس نے بھی ہار مان لی آزاد ہو گیا

پہلے تو پانیوں میری سے رہی گفتگو
پھر یوں ہوا کہ آئینہ ایجاد ہو گیا

شمشیر حیدر

Sad Poetry in Urdu for you

    بول ہوا، اُس پار زمانے کیسے ہیں؟

بول ہوا، اُس پار زمانے کیسے ہیں؟
اُجڑے شہر میں یار پُرانے کیسے ہیں؟

چاند اُترتا ہے اب کِس کِس آنگن میں؟
کِرنوں سے محروم گھرانے کیسے ہیں؟

لب بستہ دروازوں پر کیا بِیت گئ؟
گلیوں سے منسوب افسانے کیسے ہیں؟

جِن کی جُھرمٹ میں شامیں دَم توڑ گئیں
وہ پیارے ، پاگل پروانے کیسے ہیں؟

محسن ہم تو خیر خبر سے دَرگُزرے
اپنے روٹھے یار نجانے کیسے ہیں

   گھر سے نکلا تھا کہ دنیا کو بدل ڈالوں گا

گھر سے نکلا تھا کہ دنیا کو بدل ڈالوں گا
کیا غضب ہے کہ خود ہی روز بدل جاتا ہوں

روح چیخے ہے میریکام تو آ ___لوگوں کے
نفس اڑتا ہے تو یہ سوچ بدل جاتا ہوں

ہر گھڑی ساتھ ہی رہتے ہیں میرے کیا,کیوں,کب
ان سے بچنے کو ارادے ہی بدل جاتا ہوں

سچ کی راہوں پہ نکلتا ہوں بڑی نیت سے
جانے پھر کیسے وہرستے ہی بدل جاتا ہوں

بولتا ہوں میں لفظسارے ہی میٹھے میٹھے
کیا کروں لہجے سے مطلب ہی بدل جاتا ہوں

جب بھی خوشبو سے لگایا ہے یہاں جی میں نے
پھول چھوتا ہوں توکانٹوں میں بدل جاتا ہوں

میں نہ مانوں گا مگربات حقیقت ہے یہ
لوگ رہتے ہیں وہی میں ہی بدل جاتا ہوں

اتباف ابرک

Nice Sad Poetry in Urdu for sad feelings

       ٹُوٹنے پر کوئی آئے تو پھر ایسا ٹُوٹے

ٹُوٹنے پر کوئی آئے تو پھر ایسا ٹُوٹے
کہ جِسے دیکھ کے ہر دیکھنے والا ٹُوٹے ۔
تُو اِسے کس کے بھروسے پہ نہیں کات رہی ؟؟
چرخ کو دیکھنے والی ! ترا چرخہ ٹُوٹے۔
اپنے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو سمیٹے کب تک ؟؟
ایک انسان کی خاطر کوئی کِتنا ٹُوٹے ؟؟ ۔
کوئی ٹکڑا تری آنکھوں میں نہ چُبھ جائے کہیں
دُور ہو جا کہ مرے خواب کا شیشہ ٹُوٹے ۔
میں کسی اور کو سوچوں تو مجھے ہوش آئے
میں کسی اور کو دیکھوں تو یہ نشّہ ٹُوٹے ۔
رنج ہوتا ہے تو ایسا کہ بتائے نہ بنے
جب کسی اپنے کے باعث کوئی اپنا ٹُوٹے ۔
پاس بیٹھے ہوئے یاروں کو خبر تک نہ ہوئی
ہم کسی بات سے اِس درجہ انوکھا ٹُوٹے ۔
اِتنی جلدی تو سنبھلنے کی توقّع نہ کرو
وقت ہی کِتنا ہوا ہے مرا سپنا ٹُوٹے ۔
داد کی بھِیک نہ مانگ ! اے مرے اچھے شاعر
جا تُجھے میری دُعا ہے ترا کاسہ ٹُوٹے ۔
ورنہ کب تک لیے پھِرتا رہوں اِس کو حارث
کوئی صورت ہو کہ اُمّید سے رِشتہ ٹُوٹے

Advertisement
https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/sad-poetry-in-urdu.jpg?fit=736%2C682https://i0.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/sad-poetry-in-urdu.jpg?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariGhazalsHeart Touching PoetryPoetrySad PoetryCollection of sad poetry in urdu contains very nice and heart touching sad poetry in urdu language which describe our sad feelings in the moments when we feel sadness and loneliness. We can show our Sad feelings to others through sad poetry in Urdu. Sad poetry in urdu is...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments