Advertisement

Express or show your sad feelings to your beloved one’s in your local language which your lovers and readers can easily understand. Poetry In Urdu Language is best channel to express or show your sad feelings.

 Collection of Poetry In Urdu Language

Here is a best collection of Poetry in Urdu Language, Poetry in Urdu, Urdu Best Poetry, Urdu Poetry

Best poetry in urdu language for you

        خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا

خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا

دیکھا ہے بُت کدے میں جو اے شیخ! کچھ نہ پوچھ
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا

افشائے رازِ عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اُسے جتا تو دیا، جان تو گیا

گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا، پر ہزار شکر
مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا

بزمِ عدو میں صورت پروانہ دل میرا
گو رشک سے جلا تیرے قربان تو گیا

ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
داغ دہلوی

ہم سے کسی کے بخت کا تارا نہیں ملا

ہم سے کسی کے بخت کا تارا نہیں ملا
بچھڑا جو ایک بار دوبارہ نہیں ملا
کاغذ کی کشتیوں میں سواری کا شوق تھا
اب یہ شکایتیں ہیں کنارہ نہیں ملا
چاہا نہیں کسی کو کبھی آپ کی طرح
دنیا میں کوئی آپ سا پیارا نہیں ملا
جانا یہیں کہیں انہیں لمحوں کی بھیڑ میں
اک خواب کھو گیا تھا ہمارا نہیں ملا
عنصر ہمارے وہم و گماں میں نہ تھا
کہ تم یہ کہہ کے چھوڑ دو گے سہارا نہیں ملا

Express sad feelings through poetry in urdu language

 

دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں

دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں
ہم سے عجب ترا درد کا ناتا، دیکھ ہمیں مت بھول میاں
اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا ترا اصول میاں
ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاںیونہی تو نہیں دشت میں پہنچے، یونہی تو نہیں جوگ لیا
بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاںیہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے ؟ جگ میں ہوئے ہو رُسوا بھی؟
اس کے سِوا ہم کُچھ بھی نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاںکھیلنے دیں انہیں عشق کی بازی، کھیلیں گے تو سیکھیں گے
قیس کی یا فرہاد کی خاطر کھولیں کیا اسکول میاں
انشاء جی کیا عذر ہے تم کو، نقدِ دل و جاں نذر کرو ،
روپ نگر کے ناکے پر یہ لگتا ہے محصول میاں

وفا ہو کر ، جفا ہو کر ، حیا ہو کر ، ادا ہو کر

وفا ہو کر ، جفا ہو کر ، حیا ہو کر ، ادا ہو کر
سمائے وہ مرے دل میں نہیں معلوم کیا ہو کر

نہ دید ہے نہ سخن، اب نہ حرف ہے نہ پیام

نہ دید ہے نہ سخن، اب نہ حرف ہے نہ پیام
کوئی بھی حیلہ تسکین نہیں اور آس بہت ہے
امید یار، نظر کا مزاج، درد کا رنگ
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو کہ دل اداس بہت ہے

Great poetry in urdu language to express sad feelings

ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻔﺎﻅ کی ﻣﺎﮨر

ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻔﺎﻅ کی ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻇﮩﺎﺭ کی ﻣﺎﮨﺮ
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﮑﺮ ﺍﻓﻼﻃﻮں
ﻧﮧ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮩﺖ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﭘﺎﮐﯿﺰﮦ ﭼﺎﮨﺖ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺭﻭ ﺑﺮﻭ ﺁﮐﺮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺑﺎ ﻭﺿﻮ ﺁﮐﺮ
ﮔﻮﺍﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﮔﮕﻦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ
ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ھے
مجھے تم سے محبت ھے

Advertisement
https://i1.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/poetry-in-urdu-1.jpg?fit=600%2C443https://i1.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/poetry-in-urdu-1.jpg?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariGhazalsHeart Touching PoetryPoetrySad PoetryExpress or show your sad feelings to your beloved one’s in your local language which your lovers and readers can easily understand. Poetry In Urdu Language is best channel to express or show your sad feelings.  Collection of Poetry In Urdu Language Here is a best collection of Poetry in Urdu Language, Poetry...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments