Advertisement

A best urdu poetry collection is a very good collection of poetry in urdu language to transmit your own thoughts and feelings to others in your local language so that your readers and listeners can understand easily and find the objective of your poetry. best urdu poetry is very nice and great way. best urdu poetry is easily to understand.

best urdu poetry is given below

Describe yourself through best urdu poetry

“گُل بھی گلشن میں کہاں غنچہ دہن تم جیسے”

گُل بھی گلشن میں کہاں غنچہ دہن تم جیسے
کوئی کس منہ سے کرے تم سے سُخن، تم جیسے

یہ میرا حُسنِ نظر ہے تو دکھا دے کوئی
قامت و گیسو و رُخسار و دہن تم جیسے

اب تو قاصد سے بھی ہر بات جھجک کر کہنا
لے گئے ہو میرا بے ساختہ پن تم جیسے

اب تو نایاب ہوئے دشمنِ دیرینہ تک
اب کہاں اے میرے یارانِ کہن، تم جیسے؟

کبھی ہم پر بھی ہو احسان کہ بنا دیتے ہو
اپنی آمد سے بیاباں کو چمن تم جیسے

کبھی ان لالہ قباؤں کو بھی دیکھا ہے فراز
پہنے پھرتے ہیں جو خوابوں کے کفن تم جیسے

احمد فراز

“حاصلِ زندگی”

حاصلِ زندگی حسرتوں کے سوا کچھ بھی نہیں “محسن”
یہ کیا نہیں، وہ ہوا نہیں، یہ ملا نہیں، وہ رہا نہیں

“خالی کمرے میں مرا رخت سفر رکھا ہے”

خالی کمرے میں مرا رخت سفر رکھا ہے
چند ارمان ہیں پوشیدہ نہاں خانے میں
کرچیاں خواب کی رکھی ہیں حفاظت سے کہیں
اور کچھ پھول چھپا رکھے ہیں انجانے میں
ڈھونڈھتی پھرتی رہی روح کسی ساتھی کو
در بدر ٹھوکریں کھاتا رہا پندار مرا
اپنی مٹی سے بھی اٹھی نہیں سوندھی خوشبو
غیر کے دیس میں لٹتا رہا سنسار مرا
اجنبی آنکھوں میں مانوس وفاؤں کا چراغ
ایک امید پہ جلتا رہا گھپ راتوں میں
جسم مٹی کی طرح گھلتا رہا پانی میں
رنگ بے رنگ ہوئے جاتے تھے برساتوں میں
تیری امید پہ کھولا ہوا در رکھا ہے
خالی کمرے میں مرا رخت سفر رکھا ہے

a best urdu poetry image

“ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺎﻧﮕﺘﯽ ﮨﮯ”

ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺎﻧﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﯾﻮﮞﮔﻮﺍﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ
ﮐﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻃﻔﻞ ﺳﺎﺩﮦ
ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺞ ﺑﻮﺋﮯ
ﺍﻭﺭﺷﺐ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭﮨﺎ ﺍُﭨﮭﮯ
ﺯﻣﯿﮟ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﺩ ﮐﮯﺩﯾﮑﮭﮯ
ﮐﮧ ﭘﻮﺩﺍ ﺍﺏ ﮐﮩﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﺎ

“دل بهی چیر سکتے ہیں”

دل بهی چیر سکتے ہیں____دامن کی کیا اوقات
تو ذوق تماشا پیدا کر______ہم روز تماشا کر لیں گے

“ﺗﻢ ﻭﮦ ﮨﻮ”

ﺗﻢ ﻭﮦ ﮨﻮ
ﺟﺲ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺧﺎﻟﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﭘﺮ
ﭘﮭﻮﻝ ﮔﻼﺑﯽ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺟﺲ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮐﮯ
ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

“بتاؤ کون کہتا ہے, محبت بس کہانی ہے”

بتاؤ کون کہتا ہے, محبت بس کہانی ہے
محبت تو صحیفہ ہے, محبت آسمانی ہے

محبت کو خدارا تم, کبھی بھی جھوٹ نہ سمجھو
محبت معجزہ ہے__ معجزوں کی ترجمانی ہے

محبت پھول کی خوشبو, محبت تتلیوں کا رنگ
محبت پربتوں کی جھیل کا شفاف پانی ہے

محبت اک ستارہ ہے, وفا کا استعارہ ہے
محبت سیپ کا موتی, بحر کی بیکرانی ہے

زمیں والے بتاؤ کس طرح سمجھیں محبت کو
محبت تو زمیں پر آسمانوں کی نشانی ہے

محبت روشنی ہے, رنگ ہے, خوشبو ہے , نغمہ ہے
محبت اڑتا پنچھی ہے, محبت بہتا پانی ہے

محبت ماؤں کا آنچل, محبت باپ کی شفقت
محبت ہر جگہ, ہر پل, خدا کا نقش ثانی ہے

محبت بہن کی الفت, محبت بھائی کی چاہت
محبت کھیلتا بچہ ہے اور چڑھتی جوانی ہے

محبت حق کا کلمہ ہے, محبت چاشنی من کی
محبت روح کا مرہم, دلوں کی حکمرانی ہے

محبت تو ازل سے ہے,محبت تا ابد ہوگی
محبت تو آفاقی ہے, زمانی نہ مکانی ہے

فنا ہو جاۓ گی دنیا, فنا ہو جائیں گے ہم تم,
فقط باقی محبت ہے, محبت جاودانی ہے

Show your thoughts by best urdu poetry

“وقتِ رخصت مجھے قدموں میں مچل جانے دو”

وقتِ رخصت مجھے قدموں میں مچل جانے دو
یہ تمنا تو میرے دل کی نکل جانے دو
عہدوپیمان تمھارے نہ بدلنے پائیں
ساری دنیا جو بدلتی ہے بدل جانے دو
لب کشائی کی اجازت جو نہیں ہے نسرین
میری پلکوں سے میرے اشک تو ڈھل جانے دو
اپنے آنگن کی خنک شام مبارک ہو تمہیں
مجھ کو صحرا کی کڑی دھوپ میں جل جانے دو
نسرین انجم بھٹی

Advertisement
https://i2.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/best-urdu-poetry.png?fit=640%2C401https://i2.wp.com/siyyahposh.com/wp-content/uploads/2016/08/best-urdu-poetry.png?resize=150%2C150SiyyahPosh4 Line PoetryGhazal ShayariHeart Touching PoetryLove PoetryPoetryRomantic PoetrySad PoetryA best urdu poetry collection is a very good collection of poetry in urdu language to transmit your own thoughts and feelings to others in your local language so that your readers and listeners can understand easily and find the objective of your poetry. best urdu poetry is very nice and...Your best source of Sad Urdu poetry

Comments

comments